بدھ, دسمبر 4, 2024

انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس کے صدر و معتمدِ عمومی کی رجسٹرار جامعہ اردو سے ملاقات

آج مورخہ 15 دسمبر بروز جمعہ انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس کے صدر و معتمدِ عمومی نے رجسٹرار جامعہ اردو جناب محمد صدیق سے ملاقات کی اور انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے دو اقدامات پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

1. انتظامیہ کی جانب سے ویب سائٹ پر جاری پراسپیکٹس برائے داخلہ 24-2023 میں اساتذہ کے لکھے گئے غلط عہدوں و کچھ اساتذہ کے نام نہ ہونے پر ان اساتذہ کی جانب سے تشویش و تحفظات سے رجسٹرار کو آگاہ کیا جس پر رجسٹرار کا موقف تھا کہ یہ ڈائریکٹر ایڈمیشن کی زمہ داری ہے اور میں ان کے کام میں مداخلت نہیں کرتا نیز اگر کسی استاد کو اعتراض ہے تو ذاتی طور پر مجھ سے رابطہ کرے۔ اس پر انجمن کی جانب سے انہوں کہا گیا کہ، "انجمن اساتذہ کے حقوق کی ضمانت ہوتی ہے اور ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنا ہی انجمن کے فرائض میں شامل ہے”.

2. انتظامیہ کی جانب سے مختلف شعبہ جات کے پی ایچ ڈی انچارجز کو ہٹاکر نان پی ایچ ڈی اساتذہ کو انچارج لگانے پر انجمن اساتذہ نے اسے علم دشمنی قرار دیا اور اسے تعلیم کا معیار گرانے کے مترادف اور ایچ ای سی کے ضابطہ کے خلاف قرار دیا مگر اس پر رجسٹرار نے موقف اختیار کیا انتظامیہ ایک شعبہ میں انچارج تبدیل کرچکی ہے اور دوسرے شعبہ میں کرنے جارہی ہے اور یہ سب جامعہ کے ایکٹ کے تحت کررہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ رجسٹرار نے یہ بھی کہا کہ اسکا فائدہ انہیں بھی ہوگا اور خود بھی بطور سینئر استاد اپنے شعبہ کے انچارج بن جائیں گے۔
انجمنِ اساتذہ گلشنِ اقبال کیمپس ان دونوں معاملات کو دیکھ رہی ہے اور جلد ہی اپنی جانب سے اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں