پیر, اکتوبر 7, 2024

واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں اقرباپروی کا راج قائم

ایڈشنل چیف سیکریٹری بلدیات منظور شیخ کے ایک اور رشتہ دار نے کے ڈبلیو ایس سی میں انٹری دے دی۔

واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں کرپشن زدا ظہیر شیخ کو اینٹی تھیفٹ سیل میں تعینات کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ایڈشنل چیف سیکریٹری بلدیات منظور شیخ کی فرمائش پر ظہیر شیخ کو اینٹی تھیفٹ سیل تعینات کیا گیا۔

ظہیر شیخ اس سے قبل ایکس سی این گلستان جوہر اور ایکس سی این مکینیکل بھی تعینات رہ چکا ہے۔ ظہیر شیخ پر مکینیکل ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کے سنگین الزام ہیں۔

ایڈشنل چیف سیکریٹری بلدیات منظور شیخ اپنی برادری کو فوقیت دے رہے ہیں جسے بلدیاتی افسران میں بے چینی پھیل رہی ہے۔

ایم ڈی واٹر کارپوریشن فوری ظہیر شیخ کو اینٹی تھیفٹ سیل سے ہٹائے تاکہ شہر بھر میں جاری غیر قانونی پانی مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں