جمعرات, دسمبر 26, 2024

ایم ایس او نے ہر دور کے اعتبار سے قوم کے خلا کو پر کرنے کی کوشش کی ہے۔ MSO عہدیدار

کراچی ( )مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن وہ تربیت گاہ ہے جس نے بہترین نامور علماء، ادیب، وکلاء، ججز، صحافی، دانشور، لیڈر اور اساتذہ قوم کو دیے، MSO نے ملا و مسٹر کے درمیان طبقاتی تفریق کا خاتمہ کرکے ہر دور کے چیلنجز کا سامنا کیا،اور ہر فورم میں آواز اٹھائی حال ہی میں فلسطین پر ہونے والے مظالم پر پورے ملک میں ایک توانا آواز بلند کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

 

اِن خیالات کا اظہار سابق ناظم اعلیٰ MSO پاکستان صفدر صدیقی، سابق ناظم MSO صوبہ سندھ مفتی عبد الرازق، MSO کراچی ڈویژن کے معاون ناظم محمد اسحاق، MSO کراچی ڈویژن کے ناظم عمومی شاہ احمد پیرزادہ، MSO ضلع ایسٹ کے ناظم آصف رحمانی، اور دیگر معزز مہمانان نے MSO ضلع سینٹرل کے زیرِ اہتمام تقریری مسابقہ بعنوان ”اے ارضِ فلسطین تیری حرمت پر کٹ مریں گے ہم“ کے شرکاء سے کیا۔

 

انکا مزید کہنا تھا کہ اِس قسم کے مقابلے طلبہ کے مابین نئی روح پھونکنے کا کام دیتے ہیں، اور بالخصوص جب مدارس اور کالج ،یونیورسٹیز کے طلبہ مل کر کام کریں گے تو یقیناً مستقبل میں ملک پاکستان کے مفاد میں معین و مددگار ثابت ہوگا، اور اسی کا مظہر یہ تقریری مسابقہ ہے کہ جہاں مسابقہ میں شریک مدارس دینیہ کے طلبہ شریک تھے وہیں کئی اسکول کے طلبہ نے بھی شرکت کی اور اپنا جوہر دکھایا اور فلسطین کی حرمت پر بہترین روشنی ڈالی۔ مسابقہ کے اختتام میں تمام مقررین میں اعزازی انعامات تقسیم کیے گئے۔

 

یاد رہے کہ اسکول کے طلبہ کے لئے الگ پوزیشن اور مدارس کے طلبہ کے لئے الگ پوزیشن کا اعلان کیا، اور پوزیشن لینے والے طلبہ کو شیلڈ کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف انعامات سے نوازا۔ تمام طلبہ کو مبارک باد پیش کی جاتی ہے، اس اُمید کے ساتھ کے غلبہ اسلام اور استحکام پاکستان کے لئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے اور مستقبل میں ملک و ملت کی بھاگ ڈور سنبھالیں گے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں