کراچی : ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے تاحال دودھ کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا میٹنگز جاری ہیں ۔
شاکر عمر گجر کا کہنا ہے کہ ڈیری فارمرز کئی ماہ سے صارفین کو فی لیٹر 70 روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں ، دودھ کی نئی قیمت 320 روپے فی لیٹر کا نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے ۔
شاکر عمر گجر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس نہ لیا تو عید الفطر کے بعد دودھ کی قیمتیں بڑھا دیں گے،
ڈیری فارمرز روزانہ کی بنیاد پر دیوالیہ ہو رہے ہیں حکومت ہوش کے ناخن لے ۔
ہم اب تک صرف رمضان المبارک کے احترام میں خاموش بیٹھے ہیں، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں 55 روپے کا بھاری اضافہ کیا مگر فارمرز کا درد نہ سمجھا ۔
ہمارا دو ٹوک موقف پیداواری لاگت میں اضافے کے بعد پرانی قیمت پر دودھ بیچنا اب ممکن نہیں رہا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ ڈیری فارمرز کی ابتر معاشی حالت کا فوری نوٹس لیں، بصورت دیگر عیدالفطر کے بعد قیمت میں اضافہ کریں گے ۔



