اتوار, اکتوبر 6, 2024

موجودہ انتظامیہ نے وفاقی جامعہ اردو کو کھیل بنا لیا

کراچی : موجودہ انتظامیہ نے وفاقی جامعہ اردو کا مذاق بنا دیا ہے ۔ 21 ستمبر 2023 کو سینڈیکیٹ کا 47 اجلاس منعقد کیا گیا تھا اور اب 4 جنوری 2024 کو سینڈیکیٹ کا دوبارہ 47 ویں اجلاس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اس ہی طرح 5 اکتوبر 2024 کو اکیڈمک کاؤنسل کا 39 اجلاس منعقد کیا گیا تھا اور 3 جنوری 2024 کو اکیڈمک کاؤنسل کا 39 ویں اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

موجودہ انتظامیہ ان اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں کو منسوخ کرنے کے متعدد خطوط جاری کر چکی ہے اور ان ہی نمبروں کے اجلاس کرنے کا مقصد مستقبل میں وفاقی جامعہ اردو کو مزید بحران میں دھکیلنا اور اپنے مذموم مقاصد اور ناجائز اقتدار کو طول دینا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شدید مالی بحران کے باوجود موجودہ انتظامیہ 4 جنوری کو ہونے والی سینڈیکیٹ میں آفیسرز کے ٹائم پے اسکیل کو لاگو کرنے جا رہی ہے جس سے جامعہ اردو کا مالی بحران مزید شدت اختیار کر جائے گا ۔

یاد رہے کہ جامعہ کے ملازمین گزشتہ دو ماہ کی ہاؤس سیلنگ و گزشتہ ماہ کی 60 فیصد تنخواہوں کے بھی منتظر ہیں۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

1 تبصرہ

تبصرے بند ہیں.

مقبول ترین

متعلقہ خبریں