ہفتہ, دسمبر 21, 2024

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں پی ایچ ڈی داخلوں کا آغاز

پی ایچ ڈی داخلہ فارم9سے16دسمبر کے دوران جمع ہوگا، ترجمان بین الاقوامی مرکز

کامیاب اُمیدواروں کوایچ ای جے انسٹیٹیوٹ اور ڈاکٹر پنجوانی سینٹر میں داخلے دیے جائیں گے

کراچی:۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی نے پی ایچ ڈی پروگرام برائے2024ء میں داخلوں کا اعلان کردیا ہے۔ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی ملک میں اسکالر شپ دینے والے چند اداروں میں شامل ہے جو50ہزار روپے ماہانہ پی ایچ ڈی اسکالرشپ کی مد میں طالب علموں کو دیتا ہے۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق داخلہ پراسپیکٹس برائے2024ء، داخلہ ٹیسٹ فارم اور فیس واچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ(http://uok.edu.pk or http://iccs.edu/page-academics) سے9سے16دسمبر کے دوران ڈاون لوڈ کیے جاسکتے ہیں، جبکہ فیس برائے داخلہ کاروائی7ہزار5سو روپے ہے۔

کامیاب امیدواروں کو جامعہ کراچی کے بین الاقومی شہرت یافتہ تحقیقی ادارے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی),جامعہ کراچی اور ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، جامعہ کراچی میں داخلہ دیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت اُمیدواربائیو کیمسٹری، جینٹکس، مائکرو بائیولوجی، بائیو ٹیکنالوجی، میڈیکل ٹیکنالوجی، بائیومیڈیکل انجینئرنگ، فزیولوجی، الائیڈ ہیلتھ سائینسز،نامیاتی کیمیاء، تجزیاتی کیمیاء، طبعیاتی کیمیاء، غیر نامیاتی کیمیاء، اور حیاتی نامیاتی کیمیاء جیسے اہم شعبہ جات میں داخلہ لینے کے مجاز ہوں گے۔ داخلوں کے اُمیدوار بھرے ہوئے داخلہ ٹیسٹ فارم اور اداشدہ فیس واچر16دسمبر تک آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے اکیڈمک کوارڈی نیشن آفس میں جمع کر وائیں گے۔

میڈیا ایڈوائزر

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں