اتوار, ستمبر 15, 2024

گلشن کالج بلاک 7، طلبہ تنظیموں میں تصادم کیخلاف سپلا کے صدور و عہدیداروں کی احتجاجی مظاہرے میں شرکت

بروز جمعرات 14 دسمبر 2023 کو سپلا کے مرکزی اور کراچی ریجن کے صدور، سپلا کے مرکزی، ریجن اور ضلعی عہدے داران نے گلشن کالج بلاک 7 کے یونٹ کی جانب سے اعلان کردہ احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی ۰

DG کالجز سندھ ،RD کراچی کالجز اور ایڈیشنل سیکرٹریز کی موجودگی میں ضلع انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کے افسران کی موجودگی میں کالج کے اساتذہ کی تحفظ کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا۰ جس میں یہ طے پایا کہ کالج اوقات کے دوران پولیس کالج کے گیٹ پر موجود رہے گی۰

کسی بیرونی شخص کو کالج میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور اخر میں سیاسی جماعتوں کے اعلی عہدے داروں سے رابطہ قائم کر کے مسئلے کو افام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۰

اس کے لیے ایک وفد نے مرکزی صدر کی سربراہی میں ان سے ملاقات کر کے معاملے کو اور امن انداز میں حل کرنے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۰

لہذا اب امید کرتے ہیں کہ انشاءاللہ گلشن کالج میں اساتذہ کو تحفظ ملنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی عمل بہتر انداز میں جاری رہ سکے گا ۰

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں