اتوار, ستمبر 15, 2024

شیخ الہندؒ کی دین کے لیے جد وجہد،قید و بند کی صعوبتیں اپنی مثال آپ ہے: عنایت اللہ فاروقی

کراچی ( ) حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ نے نوجوان نسل بالخصوص طلبہ کو ایسا تیار کیا جنہوں نے انقلاب کے لئے بنیادی کردار ادا کیا۔حضرت شیخ الہندمحمود الحسنؒ کی دین کے لیے اور بالخصوص آزادی کے لیے جد وجہد،قید و بند کی صعوبتیں اپنی مثال آپ ہے۔

اِن خیالات کا اظہار MSO کراچی ڈویژن کے ناظم عنایت اللہ فاروقی اور ناظم اطلاعات عبد الرحمن کلانچی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حضرت شیخ الہند نے اپنے استاذ بانی دار العلوم دیوبند مولانا قاسم نانوتوی کے مقصد کو پورا کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف رہے۔

انہوں نے ہر تعصب لسانی،قومی،شخصیت پرستی سے بالا تر ہو کر رہنے کا درس دیا اور اسی کی تکمیل کے لیے وقت کے فرعون کے مقابلے کے لیے میدانِ عمل میں اترے، جن میں سے تحریک ریشمی رومال، تحریک ترک موالات اور تحریک خلافت کی قیادت بھی خود سنبھالی اور آخری سانس تک اسی جد وجہد میں گزاری اور بالآخر 30 نومبر سن1920 بروز ہفتہ کو اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔

MSO پاکستان اُن کی سوچ و فکر کو لیکر میدانِ عمل میں کام کر رہی ہے۔ MSO پاکستان اُن کے دینی و ملی و قومی خدمات پر اُنکو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اور آج کے دن یہ عزم کرتی ہے کہ اُن کے نظریہ کو ہر ہر طالب علم تک پُہنچا کر دم لیں گے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں