بدھ, ستمبر 11, 2024
ہومتازہ ترینکراچی انٹر بورڈ: سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ وبعنوان سیرت النبی ﷺ...

کراچی انٹر بورڈ: سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ وبعنوان سیرت النبی ﷺ کا انعقاد

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیر اہتمام بدھ کے روز بورڈ کی سماعت گاہ میں سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ وبعنوان سیرت النبی ﷺ منعقد ہوئی جس میں بورڈ ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر اس پرُنور محفل سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے کہا کہ امت مسلمہ کی وحدت کا حل محبت رسول ﷺ اورتعلیمات رسول سے وابستگی میں پوشیدہ ہے یہ محافل دلوں میں جذبہ حُب الٰہی اور محبت رسول کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

اس موقع پر مہمان مقرر خطیب العصر علامہ عامر اخلاق شامی نے کہا کہ ہماری رہنمائی کا سب سے بڑا اور موثر ذریعہ سیرت النبی ﷺ میں موجود ہے اپنے اخلاق وکردار کو سنت رسول کے مطابق گزارنے میں ہماری کامیابی ہے۔ وقت کی اشد ضرورت ہے کہ ہم آپس میں محبت کو فروغ دیں اور اپنی زندگیوں کو قرآنی احکامات اور سنت مصطفی ﷺ کے مطابق گزاریں۔

اس بابرکت محفل میں قاری مبیس احد نعیمی نے تلاوت قرآن حکیم سے آغاز کیا، مشہور و معروف نعت خواں الحاج محمد شفیق احمد، سید خالد حسین شاہ، انور ابراہیم، اشفاق ابراہیم اور حافظ محمد انصر نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے، اس محفل میں نظامت کے فرائض محمد ریحان صدیقی نے انجام دیئے۔

تقریب کا اختتام درود و سلام ودعائے خیر سے ہوا۔ یاد رہے یہ محفل میلاد بورڈ انتظامیہ اورسیرت کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سیکریٹری بورڈ ڈاکٹر نوید احمد اور تمام افسران و ملازمین نے کثیر تعدادنے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں