اتوار, ستمبر 15, 2024

آئندہ عام انتخابات سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے: فیصل ندیم

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے۔ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم کی زیر صدارت پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صوبائی و ڈویژنل ذمہ داران کا اجلاس کراچی میں صوبائی سیکٹریٹ مسلم لیگ ہاوس میں منعقد ہوا۔

جلاس میں صوبائی رہنما عقیل احمد لغاری، امجد اسلام امجد، انجینئر نعمان، ڈویژنل صدر ندیم اعوان، شہباز عبدالجبار, حافظ رضا اللہ، شعیب سندھی، محمد اشرف، حسن محمود عاصم و دیگر شریک تھے۔

فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لےگی اور ہر سیٹ پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔ ذمہ داران اپنے امیدواران کی حتمی فہرستیں فائنل کریں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان  پر گزشتہ کئی دہائیوں سے کرپٹ  ٹولہ مسلط ہے، جن کی نااہلی کے سبب پاکستان آج ہرطرف سے مشکلات کا شکار ہے۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ اب عملی سیاست میں قدم رکھ چکی ہے۔ہرحلقے سے اپنا امیدوار میدان میں اتار کر سیاسی حریفوں کو ٹف ٹائم دیں گے۔ بےشمار خواہشمند افراد پارٹی ٹکٹ کےلیے رابطہ کررہے ہیں۔ امیدوار کا محب وطن اور باکردار ہونا ضروری ہے۔ امیدوار کسی قسم کی کرمنل ایکٹوٹی میں ملوث نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ قوم کے سامنے ایسے چہرے پیش کرے گی جو پاکستان کا مستقبل سنوارنے اور اس کا تشخص بہتر بنانے میں اور خدمت کی سیاست میں  بھرپور کرادار ادا کریں گے جن کا ماضی بھی خدمت کے کاموں سے مزین ہو کیونکہ ہماری سیاست خدمت انسانیت ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں