بدھ, ستمبر 11, 2024
ہومتازہ ترینانٹر بورڈ کا کامرس ریگولر گروپ کے ضمنی امتحانی فارم جمع کروانے...

انٹر بورڈ کا کامرس ریگولر گروپ کے ضمنی امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدواروں کے لیے  بروز بدھ 22  نومبر 2023ء سے امتحانی فارم اور فیس جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلا ن کردیا ہے۔

کامرس ریگولر گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء میں شرکت کے خواہشمند ریگولر اور سابق طلبہ اپنے امتحانی فارمز فیس کے ساتھ بروز بدھ 22نومبر 2023ء سے بروز پیر 4دسمبر 2023ء تک اپنے کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

تعلیمی ادارے امتحانی فارمز بمع فیسوں کے پے آرڈرز بروز بدھ 6دسمبر 2023ء کو بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔

ایسے امیدوار جو مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہ کرواسکیں وہ 500  روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز منگل 5دسمبر سے بروز جمعرات 7دسمبر 2023ء تک جبکہ 1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز جمعہ 8دسمبر سے بروز بدھ 13دسمبر 2023ء تک امتحانی فارم اپنے کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

طلبہ امتحانی فارم اور فیس واؤچر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں