جمعہ, دسمبر 27, 2024

جامعہ کراچی: داخلے برائے سال 2024ء داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 13 نومبر تک توسیع

جامعہ کراچی کے داخلے برائے سال 2024ء کے لئے آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 13 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

جامعہ کراچی کے انچارج ڈائریکٹریٹ آف ایڈمیشنز ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بی ایس، بی ایڈ(آنرز)، اسپورٹس بزنس مینجمنٹ، ویژول اسٹڈیز، بی ای (مارننگ پروگرام) اور ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام) کے آن لائن داخلے برائے سال 2024ء کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 13 نومبر2023 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پر رابطہ کرسکتے ہیں، جہاں تمام معلومات موجودہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں