اتوار, ستمبر 15, 2024

کراچی: عدالت کا ٹائونز اور یوسیز کو فوری بجٹ اور مالی اختیارات دینے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی اداروں میں ٹرانزٹ افسران کی تقرری اور بلدیاتی اداروں کو باااختیار بنانے سے متعلق جماعت اسلامی کی دائردرخواست پر سماعت ہوئی۔

دوان سماعت سندھ ہائی کورٹ نے ٹائونز اور یوسیز کو فوری بجٹ اور مالی اختیارات دینے کا حکم دے دیا ۔

سندھ ہائی کورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بلدیاتی اداروں میں ٹرانزٹ افسران کی تقرری اور بلدیاتی اداروں کو باااختیار بنانے کے حوالے سےکیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے مطابق ٹائونزاوریوسیز کو فوری مالی اختیارات دیے جائیں، یوسیز کے ملازمین کی ذمہ داریوں کی تفویض کا عمل بھی فوری مکمل کرنے کا حکم دیا، عدالت نے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان اوردیگرکی درخواستوں کونمٹا دیا۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ دیگراضلاع کی یوسیزمیں ضمنی الیکشن مکمل ہوجائیں تو فنڈزمنتقل کردیے جائیں گے، جس پر قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کون سے الیکشنزرہ گئے ہیں؟ کیوں مکمل نہیں ہورہا یہ پروسیس ؟؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مختلف اضلاع میں بتدریج ہورہے ہیں الیکشن ۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں