Home تازہ ترین مرکزی مسلم لیگ کراچی کا12 نومبر کو یکجہتی فلسطین کانفرنس کا اعلان

مرکزی مسلم لیگ کراچی کا12 نومبر کو یکجہتی فلسطین کانفرنس کا اعلان

86

 

کراچی ( ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی نے یکجہتی فلسطین کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا۔

یکجہتی فلسطین کانفرنس 12نومبربروزاتوارنیوایم اے جناح روڈ (مزار قائد)پرمنعقد کی جائے گی، جس میں شہر بھر سے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں مرد وخواتین بچوں سمیت شرکت کریں گے۔

اس بات کا فیصلہ کراچی کے ذمہ داران کی ہنگامی اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اس موقع پرکراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل اپنے شیطانی حملوں سے عورتوں اور بچوں سمیت انسانیت کا قتل عام کر رہا ہے۔

غزہ میں ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم نے سفاکیت کہ تاریخ رقم کر دی ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کراچی اتوار کوایم اے جناح روڈ پر اسرائیلی مظالم کیخلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بھرپور آواز بلند کریں گے۔

انہوں نے ذمہ داران سے کہا کہ یکجہتی فلسطین کانفرنس کی تیاریاں فوری طور پر شروع کی جائیں ۔شہر بھرمیں تشہیر ،برادریوں سے ملاقاتیں اور شرکت کی دعوت ،مین شاہراہوں پر کیمپس اور دیگر ضروری امور بروئے کار لائے جائیں ۔

اس موقع پر انہوں نے اہلیان کراچی سے گزارش کی کہ 12 نومبر کو اپنی فیملی ، بچوں سمیت اپنے گھروں سے نکلیں اورمرکزی مسلم لیگ کےیکجہتی فلسطین کانفرنس میں شریک ہوکر پوری دنیا کو پیغام دیں کہ ہم زندہ قوم ہیں۔اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔اور ہم فلسطین کی آزادی کے لیے اپنے بچوں کی قربانی دینے بھی دریغ نہیں کریں گے۔