بدھ, جنوری 29, 2025

جامعہ کراچی: بی ایس داخلہ ٹیسٹ کے نتائج سے غیر مطمئن 50 امیدواروں کو جوابی کاپیاں دکھائی گئیں

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بیچلرز (مارننگ پروگرام) میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کے لئے داخلہ ٹیسٹ کے جاری کردہ نتائج سے جو طلبہ مطمئن نہیں تھے ۔

 

انہیں پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبرملک اور ڈاکٹر سلمان زبیر کی زیرنگرانی ان کی آنسرشیٹ (Answer Sheet) آنسر کی (Answer key) کے ساتھ اتوار کے روز(17 دسمبر2023 ء کو)صبح 10:00 تادوپہر1:00بجے دکھائی گئیں۔

جوابی کاپیاں امیداروں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین بھی دیکھ سکتے تھے۔

 انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق 98 امیدواروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئیں تھیں جو جاری کردہ نتائج سے مطمئن نہیں تھے جبکہ جوابی کاپیاں دیکھنے کے لئے 50 امیدوار حاضر ہوئے۔

 

واضح رہے کہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی خصوصی ہدایت پرا میدواروں کو جوابی کاپیاں دکھائی گئیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں