بدھ, ستمبر 11, 2024
ہومتازہ ترینای او بی آئی نیوز REWA کے تیسرے سالانہ اجلاس عام کا...

ای او بی آئی نیوز REWA کے تیسرے سالانہ اجلاس عام کا لاہور میں انعقاد

ای او بی آئی ریٹائرڈ ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن REWA رجسٹرڈ پاکستان کا تیسرا سالانہ اجلاس 18 دسمبر کو لاہور میں منعقد ہوگا جس میں شرکت کے لئے ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران اسرار ایوبی، سید محمد حیدر کاظمی اور محمد ابراہیم فاروقی پر مشتمل وفد ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ بابائے ای او بی آئی محمد بشیر کی قیادت میں بذریعہ سڑک لاہور روانہ ہوگیا ۔

راستہ میں مرکزی عہدیداران نے خیر پور میرز میں نورالدین صدیقی سابق ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز اور ملتان میں اظہر مہدی خان سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل فنانس اینڈ اکاؤنٹس سے ملاقات کی اور انہیں ایسوسی ایشن کی کارکردگی سے آگاہ کیا جس کی بدولت ادارہ کے سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین ، غیر شادی شدہ اور مطلقہ بیٹیوں کو جائز پنشن ، علاج و معالجہ، 15 جان لیوا امراض میں ضروری ادویات کی فراہمی، الاؤنسز کی جملہ سہولیات میسر آئی ہیں ۔

تیسرے سالانہ اجلاس عام میں لاہور کے علاوہ سیالکوٹ ، شیخو پورہ، اوکاڑہ ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، گجرات اور ساہیوال کے ارکان شرکت کریں گے جبکہ ملک کے دیگر شہروں کے ارکان زوم کے ذریعہ شرکت کریں گے۔

اجلاس عام میں ایسوسی ایشن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ اور پچھلے مالی سال کے آڈٹ شدہ حسابات پیش کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں