ہفتہ, جولائی 27, 2024
ہومتازہ ترینسپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن سے فرار کی تمام سازشیں دم...

سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن سے فرار کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں: احمد ندیم اعوان

کراچی ( )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن سے فرار کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں۔ ملک کا سیاسی و معاشی مستقبل عام انتخابات سے وابستہ ہے۔پاکستان کے مستقبل کے لیے آزادانہ، منصفانہ اور قابل اعتماد انتخابات انتہائی ضروری ہیں جن میں تمام سیاسی جماعتوں کو حصہ لینے کے یکساں مواقع ملنے چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل سیکرٹریٹ پی ایم ایم ہاؤس میں کراچی کے ذمہ داران کے اجلاس کے دوران کیا۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کو فائنل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں کے انٹرویو کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ بھرپور الیکشن میں حصہ لے گی ۔

احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہر میدان میں عوام کی نمائندہ جماعت بن کر عوام کی ترجمانی کرے گی۔ ووٹ عوام کے مستقبل کا ضامن ہے ۔عوام کو اپنے کل کے مستقبل کے لیے آج ہی فیصلہ کرنا ہوگا۔اور روایتی سیاستدانوں کے بجائے شعور کو ووٹ دینا ہوگا۔انہوں نے ذمہ داران کو سیاسی سرگرمیوں میں تیزی اور رابطہ مہم بڑھانے کی تلقین کی ۔

احمد ندیم اعوان نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

ملک میں سلیکشن کا شور انتہائی تشویشناک ہے۔آئین و قانون کے تحت نگران حکومتیں اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں ۔اور شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں