ہفتہ, دسمبر 21, 2024

عالمی کتب میلے کامیاب آغاز ،طلبہ اور شہری بڑی تعداد میں پہنچ گئے

کراچی ( )کراچی ایکسپو سینٹر میںجاری اٹھارویں کراچی بین الاقوامی کتب میلے کے پہلے دن صبح سے ہی طلبہ و طالبات اور شہری بڑی تعداد میں پہنچ گئے۔

طلبہ و طالبات نے نصابی اور درسی کتب کے علاوہ تاریخی اور کہانیوں کی کتب میں دلچسپی ظاہر کی۔ اسکول و مدرسہ کے ہزاروں طلبہ بسوں اور وین کے ذریعہ کتب میلے میں شریک ہوئے۔

شام سے قبل ہی پارکنگ کی جگہ تقریبا بھر چکی تھیں ۔ پبلشرز کی جانب سے کتب پر 30فیصد سے 70فیصد تک رعایت دی جارہی ہے۔ کتب میلے کا افتتاح کانگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے کیا۔ منتظمین کی جانب سے کیشن وین میں اے ٹی ایم کی سہولت مہیا کی گئی تھی ۔

کتب میلے کی افتتاحی تقریب میں نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ( ر ) مقبول باقر ، ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کے علاوہ ادیب و مصنف محمود شام ، ادیبہ فاطمہ حسن ، ادیب بلال نقوی، سینئر صحافی قاضی اسد عابد ، سعید خاور ،پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر طارق شاہ کے علاوہ سماجی ، مذہبی ، سیاسی ، ادبی ، مصنفین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں