بدھ, دسمبر 4, 2024

منشیات فروشوں کا مرکزی مسلم لیگ کے ذمہ دارپر قاتلانہ حملہ

 

کراچی( )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے ذمہ دار معاویہ تنولی پر منشیات فروشوں کا قاتلانہ حملہ۔تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود میں مبینہ منشیات فروشوں نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ذمہ دار معاویہ تنولی کو منشیات سے منع کرنے پر قاتلانہ حملہ کردیا ۔

معاویہ تنولی فائرلگنے سےشدیدزخمی ہوگئے ۔تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں تحریری درخواست پر پولیس نے ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کرنے والوں پر قاتلانہ حملہ قابل افسوس ہے۔

منشیات فروش عوام کے لیے ناسور بن چکے ہیں ۔آئے روز منشیات کے عادی افراد کی جرائم پیشہ وارداتیں کراچی کے امن کو برباد کررہی ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلانہ حملہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتارکیاجائے اور انہیں قرارواقعی سزا دی جائے۔اور منشات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔احمدندیم اعوان نے معاویہ تنولی کی جلد صحتیابی کے لئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں