جمعرات, دسمبر 26, 2024

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں نیشنل یوتھ ہیلپ لائن سے متعلق آگاہی سیمینار

داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) ، وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور ایمنگ چینج فار ٹومورو (ایکٹ) انٹرنیشنل کے تعاون سے نیشنل یوتھ ہیلپ لائن سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

’پوچھنا آپ کا حق ہے ‘ کے عنوان سے منعقد آگاہی سیمینار کا مقصد طلبہ و طالبات کے نفسیاتی و سماجی مسائل ، صحت اور تعلیم کے مشورے اور رہنمائی کے حوالے سے نیشنل یوتھ ہیلپ لائن کی معلوما ت دینا تھا۔

سیمینار میں مہمان مقررین میں جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک اور ماہر نفسیات شعیب احمد شامل تھے جبکہ داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ، ایکٹ انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین مبشرنبی ، سی ای او مبشر بنوری ، ایچ ای سی میر حسن ، سلیم اللہ سوہو ، ڈاکٹر روبینہ ، کنول کاشف ، ڈائریکٹر سی سی پی بی ڈاکٹر عبدالسمیع راجپوت ، عرفات جونیجو ، سارنگ عباسی ، فیکلٹی ارکان ، طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تلاوت قرآن پاک کے بعد اپنےاستقبالی خطاب میں ڈاکٹر عبدالسمیع نےکہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین کی ویژن کے تحت قائم ہمارے شعبے سی سی پی بی کا مقصد جامعہ کے طلباء کو ان کا کیئریئر بنانے میں مدد کرنا ہے ، اس سیمینار کا مقصد بہتر مستقبل کے متلاشی طلباء کو درپیش ذہنی ، نفسیاتی اور مسائل سے نبردآزما ہونے میں مدد کرنا ہے۔

مبشر بنوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی مدد کئے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ، انہیں ہر طرح کے دباؤ سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے ، طلباء بہتر مستقبل کے حوالے سے معاشرے کے ساتھ اپنے گھر سے ملنے والے دباؤ کا بھی سامنا ہوتا ہے جسے کم کرنے کی ضرورت ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر نے کہا کہ معاشرے کا سب سے اہم حصہ نوجوان ہیں اور ہمیں نوجوانوں پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے ، نوجوانوں کا مسئلہ یہی ہے کہ وہ اپنے مسائل کے حوالے سے کسی سے بات نہیںکرتےاور اپنے بڑوں سے پوچھتے نہیں ۔

پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ طلباء کے نفسیاتی اور سماجی مسائل پر کبھی توجہ نہیں دی گئی تاہم اس پر قابو پانا ایک چیلنج ہے ، ایچ ای سی کی جانب سے طلباء کے فوائد کے اقدامات قابل تحسین ہیں ، ہم طلباء کی کیئریئر کونسلنگ کے ساتھ ان کے ہر طرح کے مسائل کے حل میں مدد کررہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں