بدھ, ستمبر 11, 2024
ہومتازہ ترینمرکزی مسلم لیگ کا کیماڑی میں انتخابی پاور شو۔

مرکزی مسلم لیگ کا کیماڑی میں انتخابی پاور شو۔

کراچی( )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر و NA235کے امیدوار فیصل ندیم نے کیماڑی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن کا دنگل بجتے ہی جماعتوں کا منشور بدل جاتا ہے۔16ماہ اتحادی حکومت کا دور ملک کو تباہی سے دوچار کرگیا۔مرکزی مسلم لیگ پیپلز پارٹی کے ساتھ کبھی انتخابی اتحاد نہیں کرے گی۔ملک کے خزانے لوٹنے والوں کو عوام مسترد کردیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیماڑی میں دوسرے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ عام میں امیدواروں کا اعلان بھی کیاگیا۔

انتخابی پاور شومیں کیماڑی ٹاون کی عوام نےبڑی تعداد میں شرکت کی اورمختلف سیاسی جماعتوں کےرہنماوں اورکارکنان نے مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔ جلسہ عام سے کراچی کے صدرو PS97 کے امیدوار احمد ندیم اعوان، NA243 کے امیدوار عبد الرحیم سالار، PS115 کے امیدوار سجاد اعوان، PS111 کے امیدوار چوہدری اعجاز، رہنما حافظ امجد اسلام، انجینئر نعمان علی، عبد الحمید، طاہر جدون، محمد اجمل ، منظور الہی سمیت دیگر  نے بھی خطاب کیا۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدرفیصل ندیم کا کہنا تھا کہ سندھ پر 15 سال حکومت کرنے والے کراچی کو بنیادی سہولیات بھی نہیں دے سکے۔ بلاول بھٹو سندھ میں ترقی کا دعویٰ کرتے ہیں ۔

بلاول بتائیں آپ کے والد صاحب علاج کہاں سے کراتے ہیں؟زرداری کہتے ہیں کہ بلاول کو سمجھ نہیں ہے ۔ ناسمجھ اور نااہل لوگوں کو ہم پر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہی نااہل لوگوں نے قومی اثاثوں کو تباہ کردیا۔باصلاحیت نوجوان لوگ ملک سے فرار کا سوچ رہے ہیں۔کراچی پر سیاسی قبضہ مافیا سے آزادی حاصل کرنا ہوگی۔پاکستان کو باکردار قیادت کی ضرورت ہے۔

کراچی کے صدروPS97کے امیدوار احمدندیم اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روٹی کپڑا مکان دینے کا وعدہ کرنے والوں نے ہمیشہ عوام سے روٹی کپڑا مکان چھینا ہے۔ شہر کراچی مسائل کا گڑھ بن چکا ہےمئیر کراچی ٹوئٹر پر کراچی کو چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔عوام کو اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرناہوگی۔ ووٹ کسی سیاسی جماعت کو نہ دیں بلکہ اپنے بچوں کے مستقبل کو دینا ہے۔

کیماڑی کا ہر فرد پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی خدمات کا شاہد ہے۔مرکزی مسلم لیگ نے منتخب نمائندوں سے بڑھ کر کام کیا۔عوام 8 فروری کو خدمت کی سیاست کرنے والوں کو منتخب کریں۔NA243کے امیدوار عبدالرحیم سالار نے کہا کہ عوام سے ووٹ کی بھیک مانگنے والے منتخب ہونے کے بعد فرعون بن جاتے ہیں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ اگر بغیر عہدے کہ عوام کی خدمت کرسکتی ہے تو حکمران کیوں نہیں؟نوکری کا جھانسہ دے کر عوام کا ووٹ خریدا جاتا ہے۔عوام ووٹ مانگنے والوں سے ان کی کارکردگی کا سوال کریں۔

PS115کے امیدوار سجاد اعوان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کیماڑی کو منشیات اور مسائل کا گڑھ بنادیا ہےنوجوان نسل کو اپنے حق کے لیے جاگنا ہوگاعوام کے پاس مرکزی مسلم لیگ کے خدمت گزار نمائندوں کےسوا کوئی متبادل نمائندہ نہیں۔رہنماحافظ امجد اسلام امجدنے کہاکہ 8 فروری کرسی کی فتح کا دن ہوگا۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہر پاکستانی کی آواز بنے گی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں