چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ اسپورٹس مسز حور مظہر نے میٹرک بورڈ کے تحت انٹر اسکول ایتھلیٹکس چیمپین شپ 24-2023 کے انعقاد کا اعلان کردیا۔
این ای ڈی یونیورسٹی اف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ایتھلیٹکس ٹریک میں مورخہ 14 دسمبر 2023 کو کھیلا جا رہا ہے جس میں طالبات کے لیے رپورٹنگ ٹائم صبح 9 بجے جبکہ طلباء کے لیے رپورٹنگ ٹائم صبح 11:30 بجے رکھا گیا ہے۔
اس ایونٹ میں طالبات کے لیے ریسز میں 100 میٹر 200 میٹر 400 میٹر 800 میٹر جبکہ ریلے ریس، جمپس اور تھروز اسی طرح طلباء کیلئے بھی ایونٹ رکھے گئے ہیں۔
اس ایونٹ کا انٹری فارم جاری کیا جا چکا ہے جو کہ تمام حصہ لینے والے اسکول اپنے کھلاڑیوں کی تفصیل کے ساتھ ایونٹ کے وقت اپنے ساتھ پر کر کے لائیں گے۔