جمعہ, مارچ 29, 2024
ہومتازہ ترینکرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں جنرٹلسٹ پینل نے...

کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں جنرٹلسٹ پینل نے میدان مار لیا

کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات سال 2023-24 میں جنرٹلسٹ پینل نے میدان مار لیا چھٹے سالانہ انتخابات میں دو پینلز یونائیٹڈ اور جنرلسٹس پینل مدمقابل تھے۔

کراچی پریس کلب میں سی آر اے کی سالانہ باڈی کےلئے پولنگ ہفتہ کو دوپہر 12 بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک جاری رہی۔ ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 95 فیصد رہا۔ صدرکے عہدے پر 92 ووٹ لیکر کاشف ہاشمی کامیاب ہوئے جبکہ انکے مد مقابل معراج اختر نے67 حاصل کئے۔

نائب صدر کے عہدے پر ندیم احمد نے سب سے زیادہ 112 ووٹ حاصل کئے جبکہ نائب صدر کے امیدوار کامران منہاس 47 ووٹ حاصل کرسکے۔ سیکریٹری کے عہدے پر لگاتار دوسرے سال محمد ریحان خان چشتی کامیاب ہوئے جس نے 100 ووٹ حاصل کئے جبکہ کاشف مشتاق 60 ووٹ حاصل کرسکے۔

جوائنٹ سیکریٹری عہدے سے کانٹے کے مقابلے کے بعد رجب علی 81ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ فیاض یونس نے 79 ووٹ حاصل کئے۔ خزانچی کے عہدے پر عاطف رضا نے 109 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان مد مقابل احسن عباسی نے 46ووٹ حاصل کئے۔ انفارمیشن سیکریٹری کے عہدے پر اکرم قریشی 101 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان مد مقابل ملک آفتاب 57 ووٹ حاصل کرسکے۔

ممبر گورننگ باڈی کے عہدے پر اسد علی102، کامران جلیل100، عباد عثمانی98، صولت جعفری95، سالک شاہ94، اظفر وقاص اور ندیم آرائیں 91 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ پولنگ کا ٹرن آؤٹ 95 فیصد رہا ،الیکشن کمیشن امتیاز خان فاران، شمس کےریو، کفیل الدین فیضان کی جانب سے نتیجے کا اعلان کیاگیا۔ CRA کی نو منتخب باڈی کی جانب سے الیکشن کمیٹی اور کراچی پریس کلب کو خصوصی خراج تحسین پیش کیاگیا۔

اس موقع پر سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد سابق سیکریٹری پریس کلب ارمان صابر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے رہنما اے ایچ خانزادہ، سینئر صحافی نواب قریشی کراچی ریزیڈنسی کے باصر زیدی نے خطاب کیا اور ووٹرز کے غیر معمولی ٹرن آؤٹ اور کامیاب الیکشن کے انعقاد پر جیتنے والوں مبارکباد پیش کی گئی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں