بدھ, ستمبر 11, 2024
ہومتازہ ترینلاڑکانہ: JUI سندھ کی سوشل میڈیا کنونشن 29 اور تاریخ ساز طوفان...

لاڑکانہ: JUI سندھ کی سوشل میڈیا کنونشن 29 اور تاریخ ساز طوفان و شہید اسلام کانفرنس 30 نومبر کو ہوگی

کراچی (پ ر ) جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی  نے کہا ہے کہ جے یو آئی سندھ کے تحت 29 نومبر کو سوشل میڈیا کنونشن اور 30 نومبر کو لاڑکانہ میں تاریخ ساز طوفان و شہید اسلام کانفرنس ہوگی۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن دونوں تقریبات میں خصوصی شرکت کیلئے لاڑکانہ پہنچیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی پی ایس 116 کراچی غربی کے زیر اہتمام”سواتی ہاؤس”میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر محمد شریف گبول ، مولانا عبدالرحمن ترندی ، قاری طلحہ زبیر سواتی،حبیب الرحمن باجوڑی ، مولانا بختیار کاکڑ،مولاناعبداللہ صافی،عیداجان،مولانا محمد علی ،مولاناسعید جلالپوری ودیگر بھی موجود تھے ۔

ان کا کہتا تھا کہ جے یو آئی سندھ کے تحت 29 نومبر کو اپنی نوعیت کامنفرد سوشل میڈیا کنونشن کیا جارہا ہے جس میں صوبہ سندھ کے تیس اضلاع کے تمام تحصیلوں اور ٹاؤنز سے ہزاروں رجسڑڈ ممبرز شرکت کریں گے جبکہ اگلے روز 30 نومبر جمعرات کے روز لاڑکانہ میں طوفان اقصیٰ و شہید اسلام کانفرنس میں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن دونوں تقریبات میں شرکت کیلئے لاڑکانہ پہنچیں گے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی جانب سے فلسطینی قیادت ، مختلف مذہبی و سیاسی قائدین کو شرکت کی دعوت دےدی گئی ۔دونوں تقریبات کی تیاریاں عروج پر ہیں، طوفان اقصیٰ کانفرنس عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا ۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کنونشن میں سندھ کے 30 اضلاع سے ہزاروں سوشل ایکٹوسٹس شرکت کریں گےسوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر نئے عزم کیساتھ مہم کا آغاز کریں گے۔ ہم اسلام اور ملک دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کیخلاف پرعزم ہیں، سوشل میڈیا کنونشن کے ذریعے اپنی منتشر قوت کو یکجا کریں گے ۔

لاڑکانہ میں 30 نومبر کی طوفان اقصیٰ و شہید اسلام کانفرنس عوامی قوت کا تاریخی مظاہرہ ثابت ہوگا۔ کانفرنس کی تیاریاں جے یوآئی لاڑکانہ کے امیر مولانا ناصر محمود سومرو کی نگرانی میں زور و شور سے جاری ہیں، جے یوآئی کے رضاکار ، اور ذمہ داران لاڑکانہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ پولیس اور انتظامیہ کے نے اپنی سیکورٹی ترتیب دے رکھی، انہوں نے واضح کیا کہ ان شاءاللہ العزیز طوفان اقصیٰ و شہید اسلام کانفرنس لاڑکانہ میں عوامی شرکت کے اپنے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیں گے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں