Home تازہ ترین محکمہ بورڈ آف ریونیو کا افسر غلام عباس نائچ 6 برس سے...

محکمہ بورڈ آف ریونیو کا افسر غلام عباس نائچ 6 برس سے ایک ہی سیٹ پر تعینات

115

کراچی : بورڈ آف ریونیو کا سسٹم وزیر کے بس سے باہر ہو گیا ، سسٹم کا طاقت ور افسر غلام عباس نائچ 6 برس سے چیف انسپکٹر آف اسٹیمپس کی سیٹ پر براجمان ہے ، ایک افسر تین سال سے زائد ایک سیٹ پر تعینات نہیں رہ سکتا جس کی وجہ سے مذکورہ افسر کی تعیناتی سروسز رولز پر سوالیہ نشان بن گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایکس پی سی ایس افسر غلام عباس نائچ گزشتہ 6 برس سے محکمہ بورڈ آف ریونیو میں چیف انسپکٹر آف اسٹیمپس کے عہدے پر تعینات ہیں ، جس نے نگراں حکومت کی دعوے کی قعلی کھول دی ہے ، نگران حکومت نے بورڈ آف ریونیو میں تمام افسران کو تبدیل کیا تاہم غلام عباس نائچ ابھی تک سیٹ پر براجمان ہیں ۔

غلام عباس نائچ گریڈ 19 کے ایس پی سی ایس افسر ہیں ، جنہوں نے ایس ایم سی ٹریننگ اپنا عہدہ چھوڑے بغیر مکمل کرنے کا انوکھا کارنامہ انجام دیا ہے ، مذکورہ ٹریننگ کرنے لیئے افسر کو عہدہ چھوڑ کر یکسوئی سے ٹریننگ کری ہوتی ہے جب کہ بااثر افسر نے عہدہ پر رہتے ہوئے ٹریننگ کی ہے ، جو سروسز رولز اور سنیارٹی رولز کی صریح خلاف ورزی ہے ۔

غلام عباس نائچ کے پاس اس وقت دو چارج ہیں جن میں ایک انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن کا بھی چارج بھی شامل ہے ۔