اتوار, ستمبر 15, 2024

جامعہ کراچی اور یوبی ایل بینک کے اشتراک سے دو روزہ ریکروٹمنٹ ڈرائیو کا انعقاد

جامعہ کراچی اور یوبی ایل بینک کے اشتراک سے سرداریاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر جامعہ کراچی میں دو روز ہ ریکروٹمنٹ ڈرائیو کا انعقادکیا گیا جس میں جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات نے حصہ لیا۔

یو بی ایل کے ڈسٹری بیوشن گروپ ہیڈمیرعامرنواز اوراومنی برانچز بینکنگ کے ہیڈ محمد امجد خان کی زیرنگرانی جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات کے طلباوطالبات کے انٹرویوزلئے گئے اور اس دوروزہ ریکروٹمنٹ ڈرائیو میں جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں زیر تعلیم70 سے زائد طلباوطالبات کوملازمت دی گئی۔

اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں کا مقصد طلباء کی مہارتوں کو بڑھانا اور انہیں کارپوریٹ سیکٹر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرناہے۔کیمپس میں بھرتی کا اقدام باصلاحیت امیدواروں کی شناخت اور ملازمت کے حصول کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔

طلبہ کی صلاحیتوں کو بروئے کارلانے کے لئے انہیں مواقع فراہم کرناناگزیر ہے اور ریکروٹمنٹ ڈرائیو طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کوپیش کرنے اور منوانے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے اس طرح کے ریکروٹمنٹ ڈرائیوکو وقت کی اہم ضرورت قراردیتے ہوئے تواترکے ساتھ انعقاد پر زوردیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں