اتوار, ستمبر 15, 2024

KPC کا سالانہ میگا ایونٹ فیملی فن گالا 25 نومبر کو منعقد ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کا سالانہ میگا ایونٹ فیملی فن گالا 25 نومبر بروزہفتہ کراچی پریس کلب میں منعقد ہوگا۔ فیملی فن گالہ 2023کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے جمعہ کو کراچی پریس کلب کے سیکرٹری شعیب احمد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سربراہ آرگنائزنگ کمیٹی اور جوائنٹ سیکرٹری محمد اسلم خان ،خازن احتشام سعید قریشی ،گورننگ باڈی کے ارکان فاروق سمیع ،ذوالفقار راجپر ،ذوالفقار ووہوچوسمیت دیگر شریک ہوئے ۔اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف امور کی نگرانی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔

آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ محمد اسلم خان ،کو ہیڈ مشتاق سہیل ،رسپیشن کمیٹی کے سربراہ سعید سربازی ،کو ہیڈ شعیب احمد ،تقاریر،مضامین ،ڈرائنگ اور قومی نغمات کمیٹی کے سربراہ معین اللہ خان ،کو ہیڈ رمیز وہرہ ،چلڈرن اسپورٹس ایونٹ کمیٹی کے سربراہ بدیع الزماں ،کو ہیڈ عباد اللہ خان ،لیڈیز ایونٹ کمیٹی کی سربراہ کلثوم جہاں کو ہیڈ شازیہ حسن ،ہیلتھ کمیٹی کے سربراہ طفیل احمد کو ہیڈ حامدا لرحمن ،گیسٹ کمیٹی کے سربراہ شمس کیریو ،کو ہیڈ محمد رفیق بشیر ،اسپانسر شپ کمیٹی کے سربراہ احتشام سعید قریشی کوہیڈ احتشام مفتی ،اسٹیج ایکٹیوٹی کمیٹی کے سربراہ کفیل الدین فیضان ،کو ہیڈ اسرار شیخ ،رجسٹریشن کمیٹی کے سربراہ ابو الحسن ،کو ہیڈ ذوالفقار ووہوچو ،فوڈ کمیٹی کے سربراہ محمد منصف ،کو ہیڈ زین علی ،سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ثاقب صغیر ،کو ہیڈ کاشف ہاشمی ،سوشل میڈیا کمیٹی کے سربراہ فاروق سمیع ،کو ہیڈ مستنصر حسین ،پرنٹنگ اینڈ پبلسٹی کمیٹی کے سربراہ منیر عقیل انصاری ،کوہیڈ عادل سلطان ،ٹرانسپورٹ کمیٹی کے سربراہ قاسم خان ،کو ہیڈ راؤ محمدافنان ،گفٹ ڈسٹری بیوشن کمیٹی کے سربراہ نصیراحمد ،کو ہیڈ ذوالفقار علی راجپر ،پریس اینڈ انفارمیشن کمیٹی کے سربراہ عبدالرحمن اور کو ہیڈ قاضی ناصر الدین ہوںگے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شعیب احمد نے کہا کہ کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد ہماری روایت رہی ہے ۔

ایسے پروگرامز سے کلب کے ممبران کو صحت مندانہ سرگرمیاں میسر آتی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں