کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں عوام کو پورا فائدہ پہنچایا جائے،حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے ساتھ ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیا کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کرئے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم ہوسکے۔
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو ہر شے مہنگی کردی جاتی ہے جب پیٹرول سستا ہوتا ہے تو کسی بھی شے پر قیمتیں کم نہیں کی جاتیں جو غرینب عوام کے ساتھ ظلم ہے، عوام کو کاروبار فراہم کرنے اور مہنگائی پر کنٹرول کرنے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں۔
غریبوں کو بلاسود قرضے فراہم کئے جس سے وہ کاروبار کرسکیں،غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے نگراں حکومت دعوؤں سے کام نہ چلائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا پاکستان کے عوام ریلیف دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کیا،شادابرضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت بلاتفریق مہنگائی کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کرئے، کرپٹ مافیاز کے خلاف قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے،پسے ہوئے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا حکومت کا آئینی واخلافی اور جمہوری فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین کے تحت بچوں کو فری تعلیم فراہم کی جائے،معاشرے کے پسے ہوئے طبقوں کو بلاتفریق حقوق مہیا کئے جائیں،دین سے سیاست کو جدا کردیا جائے تو چنگیزیت رہ جاتی ہے، حکمرانوں نے عوام کو یکساں تعلیم معیار اور صحت مہیا کرنے کی بجائے امیر ی غریبی کے نظام میں تقسیم کردیا ہے،عوام کو ملک کے آئین کے تحت ان کے حقوق اور مسائل کا حل چاہتے ہیں اور اس کیلئے انشاء اللہ جدوجہد کرتے رہینگے،محبت،امن،بھائی چارگی کے فلسفے کو عام کرکے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔