اتوار, ستمبر 15, 2024

KPC، سینئر ممبر محمد انور کیکے برادر نسبتی کے انتقال پر اراکین کا اظہار تعزیت

کراچی پریس کلب کے صدر ،سیکرٹری و مجلس عاملہ نے سینئر ممبر پریس کلب محمد انور کے برادر نسبتی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ،سیکرٹری شعیب احمد اور مجلس عاملہ نے کراچی پریس کلب کی سینئر ممبر اور روزنامہ جسارت کے رپورٹر و کالم نویس محمد انور کے برادر نسبتی شیخ منظور کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

پیرکو کراچی پریس کلب سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم محمد انور کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین یارب العالمین

دریں اثناء شیخ منظور کی نماز جنازہ آج پیر بعد نماز عصر لائق آباد(مرغی خانہ) کی مسجد میں اور تدفین خلد آباد قبرستان میں کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں