ہفتہ, جولائی 27, 2024
ہومتازہ ترینسندھ: اسکولوں میں نیا تعلیمی سال 15 اپریل اور کالجوں میں یکم...

سندھ: اسکولوں میں نیا تعلیمی سال 15 اپریل اور کالجوں میں یکم اگست سے شروع ہوگا

سندھ بھر کے اسکولوں میں نیا تعلیمی سال 15 اپریل اور کالجوں میں یکم اگست سے شروع ہوگا جبکہ موسم سرما اور گرما کی تعطیلات کا پرانا شیڈول برقرار رہے گا۔

ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق نگران وزیر تعلیم رعنا حسین کی زیر صدارت اسٹیرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر کے اسکولوں میں نیا تعلیمی سال 15 اپریل اور کالجوں میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ موسم سرما اور گرما کی تعطیلات کا پرانا شیڈول برقرار رہے گا اور میٹرک کے امتحانات مئی کے پہلے ہفتے جب کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے سے شروع ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق میٹرک کے امتحانات مئی کے پہلے ہفتے اور انٹر کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے سے شروع ہونگے۔

ترجمان کے مطابق میٹرک کے نتائج 31 جولائی اور انٹرکے نتائج اگست کے دوسرے ہفتے تک آئیں گے جب کہ موسم گرما کی تعطیلات میں اساتذہ کے لیے 15 روز کا تربیتی سیشن کیا جائے گا۔

اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ اور دیگر میمبران نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں