ہفتہ, جولائی 27, 2024
ہومتازہ ترینمیٹرک بورڈ، ضمنی امتحانات کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

میٹرک بورڈ، ضمنی امتحانات کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 15نومبر سے ضمنی امتحانات 2023 کے لیے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر قائم مقام ناظم امتحانات خالد احسان نے بتایا کہ میٹرک سائنس اور جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ سالانہ امتحانات 2023 کے پرچوں میں فیل ہو جانے والے طلباء و طالبات ضمنی امتحانات کے لیے فارم بغیر لیٹ فیس کے 15 نومبر سے 30 نومبر 2023ء تک جمع کرا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تمام ریگولر طلباء و طالبات اپنے امتحانی فارم اپنے تعلیمی ادارے کے توسط سے جمع کرائیں گے، تاہم پرائیویٹ طلباء وطالبات اپنے فارم متعلقہ بینکوں میں ذاتی طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔

اس کے بعد شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم یکم دسمبر سے 8 دسمبر تک 200روپے، 11 دسمبر سے 15 دسمبر تک 800 روپے اور امتحانی فارم کی تاریخ ختم ہونے کے بعد 2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کرا سکتے ہیں۔

اس ضمن میں یہ بھی واضح کیا جاتاہے کہ فیسوں کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام طلباء وطالبات اپنے امتحانی فارم لازمی متعلقہ سیکشن سے چیک کرانے کے بعد ہی جمع کرائیں۔ امتحانی فارم بورڈ سے ملحق نیشنل بینک، حبیب بینک، عسکری کمرشل، یونائیٹڈ بینک اور بوتھ بورڈ آفس کی برانچوں سے حاصل کرکے وہیں جمع بھی کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں