جمعہ, نومبر 22, 2024

مرکزی مسلم لیگ کراچی کیتحت شہر بھر میں یکجہتی فلسطین بائیک ریلیوں کا اہتمام

کراچی( ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت یکجہتی فلسطین کانفرنس کے سلسلے میں شہر بھر میں بائیک ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

بائیک ریلیاں کراچی کے ہرٹاؤن کی مصروف شاہراہوں پر نکالی گئیں ۔ریلیوں کی قیادت مقامی ذمہ داران کررہے تھے۔ موٹرسائیکلوں پرسوار ریلی کے شرکا نے فلسطین اورپارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے ۔

ریلیوں کے شرکاء نے قدس کی آزادی کے حق میں اور غاصب اسرائیل کیخلاف نعرے بھی لگائے۔یاد رہے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت 12 نومبر کو ایم اے جناح روڈ ( مزار قائد ) پر ہونے والی یکجہتی فلسطین کانفرنس کے سلسلے میں شہر بھر میں ریلیوں ،کانفرنسز،تشہیراور دعوتی پروگرامات کا سلسلہ جاری ہے۔

اس موقع پر کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے کہا ہے کہ کراچی بھر میں بائیک ریلیوں کا مقصد فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ مسلمان پرامن قوم ہیں اور ہم دنیا میں امن چاہتے ہیں۔ مسلمان ہونے کے ناطے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہمارا فرض ہے۔

دنیا میں موجود تمام مسلمان آپس میں ایک ہیں اور ایک دوسرے کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ہم فلسطین کے مسلمانوں پر ہر طرح کے مظالم کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

12 نومبر کا یکجہتی فلسطین کانفرنس اپنی نوعیت کی اہم ترین کانفرنس ہوگی۔جس میں شہربھرسے لاکھوں کی تعداد میں لوگ اپنی فیملی سمیت شرکت کرکے فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں