جمعرات, دسمبر 26, 2024

علامہ راشد سومرو کے برادر نسبتی کے انتقال پر مولانا فضل الرحمان و دیگر کا اظہار تعزیت

کراچی ( پ ر) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کے برادر نسبتی علی رضا جن کا گزشتہ روز انتقال ہوا تھا۔

ان کی نمازِ جنازہ جامع مسجد نوری ماڈل کالونی میں علامہ راشد محمود سومرو کی اقتداء میں ادا کردی گئی بعد ازاں مرحوم کو ماڈل کالونی میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

نماز جنازہ میں جے یوآئی کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری،صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد،قاری محمد عثمان،مولانا محمد غیاث، مولانا ناصر محمود سومرو ، مولانا سمیع الحق سواتی، شرف الدین اندھڑ ، مولانا نورالحق ، مفتی عبدالحق عثمانی،مولانا عبدالوہاب بلوچ، حافظ فضل اللہ فیاض، قاری نورالامین،مولانا فتح اللہ، جمال کاکڑ ، مولانا ابوبکر شاہ، مفتی شفیق احمد مہر سمیت ودیگر رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی ۔

دریں اثناء جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان ، سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ، مولانا سعودافضل ہالیجوی ، مولانا عبداللہ سومرانی، ڈاکٹر نصیر الدین سواتی ودیگر نےعلامہ راشد محمود سومرو سے برادر نسبتی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں