اتوار, اکتوبر 6, 2024

پنجاب کے سینئر وکلاء کا جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان

 لاہور ( ) آج سینٸر وکلاء کی ایک بڑی تعداد نے قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شمولیتی تقریب سپریم کورٹ بار لاہور رجسٹری کی لاٸبریری میں منعقد ہوئی، جس میں سینیٹر کامران مرتضی، سابق صدر سپریم کورٹ بار نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے وکلاء کو جے یو آئی میں خوش آمدید کہا اور انہیں اس قافلے میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔

سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل زکریا شیخ ایڈووکیٹ، سرادر عبدالحمید ڈوگر، ندیم صدیقی، چوہدری جلیل بھٹی، چوہدری عباس مجید، رانا طلحہ جواد، شیخ سخاوت علی، حیدر علی، شفقت حیات بلوچ، میاں نوید صادق، محمد طارق چوہدری، عبدالرحمن محمد عمر شیخ، رائے شعبان علی، محمد ممتاز فریدی عرفان جہانگیر، نادیہ نواز، داؤد ارشد ایڈووکیٹ، ملک محمد احسان اور ان کے رفقاء نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر دوران خطاب تمام وکلاء کو جے یو آٸی میں شمولیت پہ خوش آمدید کہتے کرتے ہوئے جے یو آئی پنجاب کے سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد  نے کہا کہ جمعیۃ علماء غیر فرقہ وارانہ نظریے کے ساتھ قومی وحدت کی سیاست کررہی ہے۔

واضح رہے کہ تقریب میں جمعیۃ لائرز فورم کے ذمہ داران ہاشم تہامی اور حاجی نذیر ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔

جے یو آئی کے صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی نے ہمیشہ آٸین اور قانون کی بات کی ہے۔ وکلاء کا جمہوریت کی بالادستی میں بنیادی کردار ہے۔ مولانا فضل الرحمن کے ویژن اور سیاست کو آگے بڑھائیں گے. مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں وکلاء اور پوری قوم کا سفر جاری رہے گا۔ وکلاء نے مولانا فضل الرحمن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور انہوں اپنا سفر جمعیۃ علماء اسلام کے۔ پلیٹ فارم سے جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں