اتوار, اکتوبر 6, 2024

پاکستان فرنیچر کونسل کا لاہور چیمبر کے آئندہ انتخابات میں پیاف پائنیرز پروگریسو الائنس کی حمایت کا اعلان

لاہور: پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی)کے آئندہ انتخابات میں پیاف پائنیرز پروگریسو الائنس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے یہ اعلان اتوار کو میاں انجم نثار کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کو پی ایف سی سمیت صنعت کے مختلف سٹیک ہولڈرز کی بھرپور حمایت حاصل ہے، اس حمایت کو ایل سی سی آئی کے اندر اتحاد کی پوزیشن اور اثر و رسوخ کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف سی کی حمایت اس امر کی عکاس ہے کہ گروپ کے امیدواروں کو مختلف تاجر پلیٹ فارمز کی وسیع تر حمایت حاصل ہے اور وہ ان کے مفادات کی بہترین نمائندگی کرتے ہوئے معاشی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اور تمام تر چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے لاہور میں تجارت و صنعتوں کی ترقی کیلئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کے انتخابات شہر کے کاروباری منظرنامے کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں