جمعرات, نومبر 21, 2024

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دے دی

واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی منظوری دے دی۔

ایگزیکٹیو بورڈ نے واشنگٹن کے ہیڈ آفس میں ہونے والے اجلاس میں جائزہ مشن اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے اسٹاف سطح کے معاہدے اور پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی بھی منظوری دی۔

ایگزیکٹیو بورڈ نے منظوری کے بعد 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ پاکستان کیلئے نیا قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں