کراچی : کراچی میں گیسٹ ہاؤسز کی ایسوسی ایشن قائم کر لی گئی ، ممبر شپ میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہونے لگا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گیسٹ ہاؤسز کی نئی ایسوسی ایشن قائم کر لی گئی ہے جس کے لئے تیزی سے ممبر شپ کی جا رہی ہے ۔ ایسوسی ایشن کے ایڈہاک سیکرٹری انفارمیشن محمد وحید کا کہنا ہے کہ نئے ممبرشپ کے تحت اب تک سیکڑوں ممبران بن چکے ہیں جب کہ ابھی تک سلسلہ جاری ہے ۔
ممبر شپ کے لئے باقاعدہ کارڈ ، ایسوسی ایشن کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے گا ، ممبر شپ کے لئے ہوٹل آئی اور ٹورازم لائسنس کو ضروری قرار دیا گیا ہے اور ایسے ممبران کو غیر شرعی ، غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں ان کو ممبر شپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
اس نئی ایسوسی ایشن میں بعض سرکردہ ممبر بھی سامنے آئے ہیں جن کا اس فیلڈ میں ایک وسیع تجربہ ہے ۔ جس میں ریجنٹ پلازہ ہے 3 دہائیوں تک جنرل منیجر رہنے والے خالد شیخ ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹورام اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے لیکچرار محمد سعد خان اور چارٹر اکاؤنٹنٹ محمد وسیم اکرم ملک جیسے ممبران بھی شامل ہیں ۔
اس ایسوسی ایشن نے ممبران کے مسائل حل کرنے اور ہر سال الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے تاکہ ہر سال الیکشن ہوں اور نئے ممبر سامنے آئیں اور سیکھ سکیں ۔ جس کی وجہ سے پرانے اور نئے ممبران بڑی تیزی کیساتھ اس ایسوسی ایشن کا حصہ بن رہے ہیں ۔



