جمعہ, دسمبر 27, 2024

بینک الفلاح نے گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈز کے 2 ایوارڈ ز اپنے نام کر لئے

اسلام آباد: بینک الفلاح نے گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈز(گیفا)میں 2 ایوارڈ ز جیت کر بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کرتے ہوئے اسلامی بینکاری کے شعبے میں اہم پوزیشن حاصل کی ہے۔بینک الفلاح کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بینک الفلاح کو اسلامی بینکاری میں اس کی خدمات کیلئے سراہتے ہوئے گیفا مارکیٹ لیڈر شپ ایوارڈز کی کٹیگری میں اسلامی بینکر آف دی ایئر 2024اور بیسٹ اسلامک بینکنگ ونڈو آپریشنز ایوارڈ2024سے نوازا گیا۔

سال2003میں قائم کردہ بینک الفلاح اسلامی ملک بھر میں 375سے زائد شاخوں تک پھیل چکا ہے۔بینک الفلاح کارپوریٹ،کمرشل،ایس ایم ای،ریٹیل،ٹریژری،ٹریڈ اور کنزیومر بینکنگ صارفین کیلئے شریعہ کے مطابق اسلامی بینکنگ کی مکمل رینج کے ساتھ ون اسٹاپ اختراعی اور آسان مالیاتی حل کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔اسلامی بینکر آف دی ایئر 2024کا اعزاز اسلامک بینکنگ کے گروپ ہیڈ ڈاکٹر محمد عمران کو دیا گیا۔اسلامی بینکوں کیلئے مختص یہ ایوارڈ اسلامی بینکاری میں بینک کی قیادت کا اعتراف اورایک اہم کامیابی ہے۔

یہ اعزاز ڈاکٹر عمران کی دور اندیش قیادت اور اسلامی بینکنگ انڈسٹری میں بینک کی اختراعی شرکت کی عکاسی کرتا ہے،جو اسے اپنے ہمعصر بینکوں سے ممتاز بناتا ہے۔مزید برآں بینک الفلاح نے اسلامک بینکنگ آپریشنز میں اپنی بہترین کارکردگی پر بیسٹ اسلامک ونڈو آپریشنزایوارڈ2024جیتا۔بینک الفلاح پاکستان میں پہلی اسلامی بینکنگ ونڈو ہےجس نے یہ اعزاز حاصل کیا اور یہ مارکیٹ میں بینک کے اہم کردار کو نمایاں کرتا ہے۔یہ ایوارڈ بینک کی جدت طرازی،صارفین کی ضروریات کے مطابق خدمات،اور شرعی اصولوں کی سختی سے پابندی کا اعتراف ہے،جو بینک کی مقامی و عالمی سطح پر کامیابی کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس موقع پر بینک الفلاح کے اسلامک بینکنگ کے گروپ ہیڈ ڈاکٹر محمد عمران نے اس اعزاز پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈز بینک الفلاح اسلامی میں ہماری ٹیم کی اجتماعی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ہم ہمیشہ اعلیٰ ترین شرعی معیارات پر عمل پیرا ہوکر اور صارفین کی ضروریات کے مطابق حل کی فراہمی کے ذریعے پاکستان اور عالمی سطح پر اسلامی بینکاری کے معیار کو بلند کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

یہ ایک اعزاز ہے اور اسلامی بینکاری کو ایک موثر مالیاتی خدمت میں تبدیل کرنے کیلئے ہماری محنت کا ثمر ہے۔ان اعزازات کے ساتھ بینکاری کے شعبے میں بینک الفلاح اسلامی کی قیادت مزید مضبوط ہوئی ہے،اور افراد اور کاروبار کیلئے پائیدار اورشریعت کے مطابق مالیاتی حل کے فروغ کے اپنے مشن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے۔مستقبل میں بینک،پاکستان اور عالمی سطح پر اسلامی بینکاری میں جدت،مالی شمولیت اور بہترین کارکردگی کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں