Home علاقائی سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا غیر قانونی موٹر سائیکل اتوار بازار کے...

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا غیر قانونی موٹر سائیکل اتوار بازار کے خلاف کریک ڈاؤن

53

راولپنڈی: ٹریفک پولیس نے 22 نمبر چونگی اور ہارلے سٹریٹ کے درمیان ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے غیر قانونی موٹر سائیکل اتوار بازار کے خلاف بھر پور کارروائی کرتے ہوئے 40 موٹر سائیکلوں کو تھانے میں بند کر دیا گیا۔ شہریوں نے اس اقدام کو سراہا ہے۔ موٹر سائیکل کاغذات، ہیلمٹ اور چالان ٹکٹ دکھانے کے بعد واپس کیے جائیں گے۔