اتوار, ستمبر 15, 2024

11 فروری کو الیکشن کے انعقاد کی تجویز خوش آئندہے: احمد ندیم اعوان

کراچی ( ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 11فروری کوانتخابات کرانے کی تجویز خوش آئند ہے۔

الیکشن کمیشن کی تجویز کردہ تاریخ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے احمد ندیم اعوان نے کہا کہ پاکستان کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کا احتساب عوام ووٹ کی طاقت سے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کرسی کے انتخابی نشان کے ساتھ انتخابات میں بھرپور حصہ لےگی۔

احمد ندیم اعوان کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان میں عدم استحکام اور سیاسی افراتفری سے عوام میں مایوسی کی فضا چھائی ہوئی ہے۔ انتخابات ہی پاکستان کے استحکام اور عوامی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہیں۔

سابق حکمرانوں نے ریکارڈ مہنگائی کی روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو بے یار و مددگار چھوڑدیا۔انتخابات کا اعلان ہوتے ہی سیاسی دہشت گرد عوام کو دھوکہ دینے کےلیے بھیس بدل کر عوام میں آئیں گے لیکن اس بار عوام ان مداریوں کو پہچانتے ہیں۔ وہ ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک لوٹنے والوں کاکڑا احتساب کریں گے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں