اتوار, دسمبر 22, 2024

تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے پہلے سالانہ "مدارس اہلسنت کنونشن” کا انعقاد

کراچی: دارالعلوم میمن میں مولانا بلال بشیر فاروقی اور ان کی ٹیم کے ماتحت تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کی زیرِ سرپرستی تین روزہ ملک گیر پہلے سالانہ "مدارس اہلسنت کنونشن” کا انعقاد کیا گیا۔

کنونشن سے مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن، سربراہ سیلانی ویلفیئر علامہ بشیر فاروق قادری، ڈاکٹر رضوان نقشبندی، ڈاکٹر عمران شامی، علامہ انس بندیالوی، علامہ مدنی رضا،مفتی الیاس رضوی،بلال مکی، افضل چامڑیا،مفتی وسیم اختر المدنی،مفتی عبدالمجیدسعیدی، شعیب مدنی، مفتی محمداکمل مدنی اور فرید احمد عطاری نے خطاب کیا۔

مدارس اہلسنت کنونشن میں چاروں صوبوں اور کشمير سے کثیرتعداد میں مدارس کے مہتم اعلیٰ، ناظم اعلیٰ اور ناظم تعلیمات نے شرکت کی۔

مدارس اہلسنت کنونشن کے اختتام پر علامہ مدنی رضا نے سیلانی ویلفیئر کی جانب سے ملک بھر سے تشریف لائے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں