اتوار, نومبر 10, 2024

ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں 38فیصد کمی

اسلام آباد (اے پی پی): ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر38فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں ملک میں ٹریکٹروں کے 4130یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ کے مقابلہ میں 38فیصدکم ہے، مالی سال 2024کے پہلے دوماہ میں ملک میں ٹریکٹروں کے 6645یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اگست میں ملک میں ٹریکٹروں کے 2670یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 33فیصدکم ہے، گزشتہ سال اگست میں ملک میں ٹریکٹروں کے 3967یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔جولائی کے مقابلہ میں اگست میں ٹریکٹروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر83فیصداضافہ ہوا، جولائی میں ٹریکٹروں کے 1460یونٹس کی فروخت ہوئی تھی جواگست میں بڑھ کر2670یونٹس ہوگئی۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں اے جی ٹی ایل کے 2307یونٹس اورایم ٹی ایل کے 1823یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 10 اور55فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں اے جی ٹی ایل کے 2577یونٹس اورایم ٹی ایل کے 4068یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔\778

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں