ہفتہ, جولائی 27, 2024
ہومبلاگسوڈان پانی کی قلت کو کیسے دور کرتا ہے؟

سوڈان پانی کی قلت کو کیسے دور کرتا ہے؟

تحریر: ظفر اقبال ووٹو

یہ ہمارے سوڈانی ڈرائیور ہاشم ہیں جن کے ہاتھ میں پانی کا خزانہ ہے۔

مملکت سوڈان کا ایک بہت بڑا علاقہ پانی کی انتہائی قلت کا شکار ہے۔ دریائے نیل سے جیسے جیسے دور ہوتے جاتے ہیں تو زندگی مشکل ہوتی جاتی ہے۔ خصوصاً عظیم تر دارفور ریاستوں کا بڑا علاقہ پانی کی کمی کاشکار ہے جس پر دو دہائیوں سے خانہ جنگی ہورہی ہے۔

پانی کے لئے ترسے ان علاقوں میں جب کبھی تھوڑی بہت بارش ہو جائے تو مقامی آبادی فوٹو میں دکھائے گئے بڑے سائز کے کدو/تربوز جیسے پھلوں کے بیج زمین میں کثرت سے ڈال دیتی ہے تاکہ مٹی میں نمی ختم ہونے سے پہلے پہلے یہ پھل تیزی سے بڑے ہوجائیں جنہیں کاٹ کر گھروں میں مخصوص جھونپڑیوں میں اسٹور کردیا جاتا ہے اور اگلے چند ماہ یہ اس گھر کے تمام افراد کے پینے کے پانی کی ضروریات پوری کرتےہیں۔

یہ بارش کے پانی کو زیادہ دیر تک ذخیرہ کرنے کا ایک قدرتی طریقہ ہے۔

شکر کریں آپ کے کچن میں لگے نل میں چوبیس گھنٹے پانی چل رہا ہے۔ اس کی قدر کریں اور اسے ضائع ہونے سے بچائیں۔

آپ پر اللہ کی رحمتیں اسی طرح رواں دواں رہیں۔آمین۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں