ہفتہ, جولائی 27, 2024
ہومپہلا صفحہانجمن اساتذہ جامعہ کا بیان ذاتی رائے ہے : KUTF

انجمن اساتذہ جامعہ کا بیان ذاتی رائے ہے : KUTF

کراچی : کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن (SPLA) کیخلاف انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے نام سے جاری بیان، جاری کنندہ افراد کی ذاتی رائے تو ہوسکتا ہے انجمن اساتذہ کا موقف نہیں ۔

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی نام سے جاری ایک پریس ریلیز کے ذریعہ یہ شائبہ دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ یہ گویا انجمنِ اساتذہ کی کوئی متفقہ رائے ہے۔ جب کہ اس قسم کی کوئی بات انجمنِ اساتذہ کے کسی اجلاس میں سرے سے زیرِ بحث نہ ہی آئی ہے اور نہ ہی اس بابت کوئی قرارداد کبھی منظور ہوئی ہے ۔ اس لئے یہ پریس ریلیز جاری کنندہ شخص یا چند اشخاص کی رائے تو ہو سکتی ہے انجمن اساتذہ کا موقف نہیں ۔

وجہ تنازعہ بننے والا بیان کیا تھا ؟

کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے اس بیان کو چند افراد کا ذاتی موقف اور سپلا سے وابستہ کالجز کے معزز پروفیسرز اور اساتذہ کو اپنے موقف پیش کرنے سے روکنے کی کوشش سمجھتے ہوئے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں ۔

ہم اراکین سمجھتے ہیں کہ کسی کو بھی انجمنِ اساتذہ کے نام سے بیان بازی کر کے اس پلیٹ فارم کو ذاتی مقاصد یا تعلقات استوار کرنے کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے اور انجمن اساتذہ کے نام سے جاری بیانات صرف مجلس عاملہ کی منظوری سے جاری ہونے چاہیں

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں