بدھ, ستمبر 11, 2024
ہومتازہ ترینکراچی: پانی چور ٹینکرز و ہائیڈرنٹس مافیاز کے خلاف رینجرز کا بھر...

کراچی: پانی چور ٹینکرز و ہائیڈرنٹس مافیاز کے خلاف رینجرز کا بھر پور آپریشن جاری

کراچی (رپورٹ امتیاز شاہ) پاکستان رینجرز (سندھ) اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن نے پانی چوری کی شکایت کے خلاف کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 1، اورنگی نالہ میں مشترکہ گرینڈ آپریشن کیا۔

دوسرے مرحلے میں سب سوائل بورنگ کی آڑ میں میٹھے پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کیئے جا رہے ہیں، کارروائی کے دوران 8 انچ کے 6 غیر قانونی کنکشن ختم کیے گئے جبکہ 3 ملزمان کو گرفتارکرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

پانی چوری میں استعمال ہونے والی ہیوی ڈیوٹی موٹریں، پمپ اسٹیشن اور تاریں بھی برآمد کی گئیں۔

آپریشن کے بعد یومیہ 48 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی، جس کے نتیجے میں تقریباً 35 کروڑ روپے سالانہ قومی خزانے کو نقصان ہو رہا تھا۔

کاروائی کے دوران غیر قانونی کے الیکٹرک سب اسٹیشن بھی قبضے میں لے لیا گیا، جہاں ماہانہ 35لاکھ کی بجلی چوری کی جا رہی تھی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق چوری شدہ پانی واٹر بورڈ کی 33″ انچ لائن سے چوری کر کے بڑے پیمانے پربرف خانہ چلایا جا رہا تھا۔

پاکستان رینجرز(سندھ) مجموعی طور پر ابتک 93آپریشنز میں 204غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 29کو مہر بند اور 175کو مسمار کر کے 165ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان رینجرز (سندھ) غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور میٹھے پانی کی چوری کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں