ہفتہ, جولائی 27, 2024
ہومتازہ ترینتین روزہ فیسٹیول ”کراچی فیسٹ“ کا افتتاح آج ہوگا

تین روزہ فیسٹیول ”کراچی فیسٹ“ کا افتتاح آج ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بخاری گروپ آف کمپنیز کی جانب سے تین روزہ فیسٹیول ”کراچی فیسٹ“ کا افتتاحی تقریب 22 سمبر منعقد کیا جا رہا ہے۔

تقریب کا انعقاد کلفٹن بیچ ویو پارک میں کیا گیا ہے تقریب کے مہمان خصوصی وزیر سیاحت و ماحولیات ارشد ولی محمد ہونگے۔ 22 دسمبر سے شروع ہونیوالا فیسٹول 24 دسمبر تک جاری رہے گا۔

فیسٹیول میں مقامی اوربین الاقومی کھانے سے متعلق ورکشاپ، گھریلو باورچیز کے اسٹال لگائیے جائیں گے۔

بخاری گروپ کے سی ای او سردارزبیر حسین کی سربراہی میں اس شاندار تقریب میں معیاری کھانے والوں کے لیے ایک خوبصورت ایونٹ ترتیب دیا گیا ہے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیسٹیول میں 150 سے زائد اسٹالز لگائے جا رہے ہیں، جہاں مختلف ممالک کے لوگ بھی شرکت کر رہے ہیں، فیسٹیول میں مختلف ڈشز کے علاوہ بچوں کے لیے پلے لینڈ، میوزیکل پروگرام اور بہت کچھ رکھا گیا ہے، کراچی میں اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ثابت ہو گا جیسے عوام یاد رکھیں گے۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں