پیر, اکتوبر 7, 2024

ڈنمارک میں مقدس کتب کی بے حرمتی کے خلاف قانون سازی خوش آئند ہے:مولانا محمد حنیف جالندھری

اسلام آباد: ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری نے ڈنمارک کی طرف سے مقدس کتب کی بے حرمتی کے خلاف قانون سازی کو خوش آئندقرار دیا،مولانا جالندھری نے کہا کہ یہ قانون قرآن کریم کو جلا کر انتہا پسندی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ان کی شرانگیزی سے روکنے کا ذریعہ بنے گا۔

مولانا جالندھری نے کہا کہ قرآن کریم اور مقدس شخصیات کی توہین کرنے والے عالمی امن کے لیے خطرہ ثابت ہوتے ہیں-ڈنمارک پارلیمنٹ کی طرف سے اس قانون کی منظوری اور اس پر عملدرآمد امن و امان کی ضمانت ثابت ہوگی-

مولانا محمد حنیف جالندھری نے ڈنمارک پارلیمنٹ میں اس قانون کے حق میں ووٹ دینے والے ممبران پارلیمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی بلکہ عالمی سطح پر ایسی قانون سازی ہونی چاہیے جس کے ذریعے آسمانی کتابوں اور انبیاء کرام اور دیگر مقدس ہستیوں کی توہین کا سلسلہ بند کیا جا سکے اور مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے ہر کسی کو باز رکھا جا سکے-

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں