بدھ, ستمبر 11, 2024
ہومتازہ تریناسلام آباد ہائی کورٹ : وفاقی سیکریٹری اور بورڈ آف ٹرسٹیز کو...

اسلام آباد ہائی کورٹ : وفاقی سیکریٹری اور بورڈ آف ٹرسٹیز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ پر عملدرآمد نہ کرنے پر وفاقی سیکریٹری اور بورڈ آف ٹرسٹیز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ای او بی آئی کے ملازمین کی جانب سے غیر قانونی طور پر بند کئے گئے الاؤنسز کی بحالی کے لئے دائر رٹ پٹیشن نمبر 651/2016 پر اپنے 30 ستمبر 2022ء کے فیصلہ پر اب تک عملدرآمد نہ کرنے پر وفاقی سیکریٹری وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل حکومت پاکستان و صدر بورڈ ذوالفقار حیدر خان اور بورڈ آف ٹرسٹیز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس کے مطابق توہین عدالت کے کیس کی سماعت 22 دسمبر 2023ء کو ہوگی ۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں