ہفتہ, جولائی 27, 2024
ہومتازہ ترینسکھر:ایوان صنعت و تجارت ضعیف العمر ملازمین فوائد منصوبہ کے متعلق تقریب...

سکھر:ایوان صنعت و تجارت ضعیف العمر ملازمین فوائد منصوبہ کے متعلق تقریب آگہی کا انعقاد

ریجنل آفس سکھر کے ریجنل ہیڈ ایاز احمد سہتو اور ان کی متحرک ٹیم کی کاوشوں سے ایوان صنعت و تجارت سکھر میں ضعیف العمر ملازمین فوائد منصوبہ کے متعلق ایک تقریب آگہی کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب میں ریجنل ہیڈ سکھر ایاز احمد سہتو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز محمد نوید فاضلانی نے آجران کو EOBI پنشن منصوبہ کے اغراض و مقاصد، آجران کی ذمہ داریوں اور ان کے ملازمین کے لئے تاحیات پنشن فوائد سے آگاہ کیا۔

تقریب میں سکھر کی کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور EOBI ریجنل آفس کے افسران سے پنشن منصوبہ میں آجران اور ملازمین کی رجسٹریشن، ماہانہ کنٹری بیوشن کی ادائیگی اور بیمہ دار افراد کے لئے پنشن فوائد کے بارے میں مختلف سوالات دریافت کئے ۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں