اتوار, اگست 16, 2026

وزیر تعلیم کو شکایت بھیجنے پر 14 افسران سے وضاحت طلب

وزیر تعلیم کو بے بنیاد شکایت بھیجنے پر محکمہ تعلیم کے 14 افسران و ہیڈ ماسٹرز سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے ۔

کراچی : صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) کورنگی کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹی شکایت ارسال کرنے پر محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی سندھ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کورنگی، ملیر، لانڈھی اور بلدیہ ٹاؤن کے 14 ہیڈ ماسٹرز اور افسران سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

دستاویزات کے مطابق، ان افسران نے وزیرِ تعلیم کو ایک شکایت ارسال کی تھی جس میں ڈی ای او کورنگی پر 5 فیصد غیر قانونی کمیشن وصول کرنے، انتظامی دباؤ ڈالنے اور مالی بے ضابطگیوں کے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔

تاہم محکمے کی جانب سے کی گئی باقاعدہ انکوائری میں تمام الزامات مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹے ثابت ہوئے۔ انکوائری رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ ان افسران نے حقائق کی تصدیق کیے بغیر اور ذاتی علم نہ ہونے کے باوجود شکایت پر دستخط کیے۔ سماعت کے دوران یہ افسران کوئی ثبوت، دستاویزات یا گواہ پیش کرنے میں ناکام رہے اور انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ اس شکایت کے مندرجات سے قطعی طور پر لاعلم تھے جس پر ان کے دستخط موجود ہیں۔

اس انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویے پر سیکشن آفیسر (سیکنڈری-I) عبدالغفار سومرو کے دستخط سے باضابطہ لیٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ لیٹر میں ان تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 3 دن کے اندر اپنی پوزیشن واضح کریں کہ اس غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہ شروع کی جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن 14 اساتذہ اور افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے ، ان کی فہرست درج ذیل ہے ۔

ایاز الدین : ہیڈ ماسٹر (BS-18)، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول، KTS نمبر 3، کورنگی

فیضان نواب: ہیڈ ماسٹر (BS-17)، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول، گرین ڈیل ماڈل کالونی

عمر دراز : سینئر ہیڈ ماسٹر (BS-19)، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول، ملیر کالونی F-ساؤتھ

سعید احمد : سینئر ہیڈ ماسٹر (BS-19)، گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول، C-1 بلدیہ، لانڈھی

کاشف علی : ہیڈ ماسٹر (BS-17)، گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول، Y-ایریا کورنگی

محمد خان : ہیڈ ماسٹر (BS-17)، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول، NA عباسی، لانڈھی

لائق شاہ : ہیڈ ماسٹر (BS-18)، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول، ابراہیم علی بھائی SFC

محسن علی : ٹی ای او (E/S&HS) فی میل، کورنگی

مس عذرا شفیق : ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (E/S&HS)، کورنگی

مس مونا انور : سینئر ہیڈ مسٹریس (BS-19)، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول، پاکستان پبلک

مس فاطمہ بانو : ہیڈ مسٹریس (BS-17)، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول، آصف کالا بورڈ

احمد صادق : ہیڈ ماسٹر (BS-19)، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول، KTS-10

واجد محمد حیات خان : ہیڈ ماسٹر (BS-18)، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول، لبنیٰ

رانا ارشاد : ہیڈ ماسٹر (BS-18)، گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول نمبر 1، شاہ فیصل کالونی نمبر 2

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ وفاقی اردو یونیورسٹی سے صحافت میں گولڈ میڈلسٹ ہیں ، ترکی اور بنگلہ دیش سمیت دیگر بین الاقوامی سطح پر رپورٹنگ بھی کر چکے ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں